اسلام آباد ۔صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیرنجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سفارتخانے آمد، وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان میں مسافر طیارے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہواہے۔دکھ کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے سفیر نہیں اپنے بھائی سے اظہار ہمدردی کر رہا ہوں، پاکستان اور آذربائیجان برادر اسلامی ملک اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک ہیں، آذربائیجان کے شہریوں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر پاکستانی دلی ہمدردی رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا آذربائیجان کے سفارتخانے میں اس حادثے پر گہرے دلی جذبات کا اظہار کیا، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی دعا
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے سفارتخانے آمد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کا شکریہ، آپ کے جذبات کی دلی طور پر قدر کرتے ہیں