تین ارب ٹیکس فراڈ مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت صرف 100روپے میں منظور

اسلام آباد۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم کی ضمانت ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کرمنل کارروائی اختیار سے تجاوز قرار دے دی ہے اور ملزم کی ماتحت عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ باعث شرم قرار دیتے ہوئے محض 100 روپے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ زیادہ ٹیکس جمع کرنے کی کوشش میں اتھارٹیز اور ٹیکس حکام نے طے کردہ قانون کی خلاف ورزی کی، شرم کی بات ہے کہ ریمانڈ دینے والے مجسٹریٹ اور ضمانت مسترد کرنے والی عدالت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شقوں کا خیال نہیں رکھا، ماتحت عدالت نے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کی بجائے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے گمراہ ک±ن اقدامات کی ستائش کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کرمنل کارروائی کی قانونی حیثیت کا سوال اس عدالت کے سامنے نہیں، عدالت امید کرتی ہے کہ ٹرائل کورٹ اس کارروائی کی قانونی حیثیت کو مدنظر رکھے گی، درخواست گزار کی ضمانت ایک سو روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔