اسلام آباد ۔رجسٹرار وفاقی ٹیکس محتسب خالد جاوید نے کہا ہے کہ ایک کلینڈر سال ختم ہو چکا ہے،ہر سال کے اختتام پر ٹیکس محتسب وزیراعظم کو کارکردگی رپورٹ ارسال کرتے ہیں، ایف ٹی او کے آغاز سے اب تک 13506 درخواستیں موصول ہوئیں
12914 درخواستیں نمٹا دی گئیں، ہزاروں لوگوں کو ایف ٹی او کے فیصلوں سے ریلیف ملا،ٹیکس محتسب نے عام اور غریب لوگوں کو ریلیف پہنچانے کی ہدایت کی، 1540 انفارمل درخواستیں موصول ہوئیں جنہیں ریلیف ملا
2024 ایف ٹی او کا ریلیف پہنچانے کے حوالے سے اچھا سال رہا، سال 2024 میں وفاقی ٹیکس محتسب کو سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں،ایک سال کے دوران ایف ٹی او میں درج شکایات سب سے زائد رہیں،
سرکاری ملازمین عام آدمی سمیت بہت سے لوگوں سے شکایات موصول ہوئیں،شکایات درج کرانے والوں میں سرکاری ٹی وی کے ملازمین بھی تھے،2015 سے 2024 تک سالانہ بنیادوں پر درج شکایات کی
2015 میں 1887 شکایات ایف ٹی او کو موصول ہوئیں،اسی عرصہ کے دوران 1610 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2016 وفاقی ٹیکس محتسب کو 2050 شکایات موصول ہوئیں،
اسی عرصہ کے دوران 1807 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2017 میں 2101 شکایات،1860 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2018 میں 2338 شکایات،1880 کا ازالہ کیا گیا ،2019 میں 3171 شکایات،2633 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
2020 میں شکایات 3888 اور 3626 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2021 میں 3371 شکایات اور 2938 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2022 میں 6991 شکایات اور 6270 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2023 میں 8963 شکایات اور 8128 شکایات کا ازالہ کیا گیا،2024 میں 13506 شکایات جبکہ 12914 شکایات کا ازالہ کیا گیا