راولپنڈی(سی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ پر گئے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے راجہ بشارت سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی، راجہ ناصر، راجہ حامد نواز اور راجہ بہروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">