اسلام آباد۔ حکومت کے دعوے دھرے رہےملک میں مہنگائی کم نہ ہو سکی پیاز، گھی، ٹماٹر، انڈے پھل مہنگے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران شرح 28.79 فیصد تھی، ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق دسمبر کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس میںدعوی کیا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 4.1 فیصد رہی، گزشتہ سال دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 29.7 فیصد تھی شہری آبادی میں افراط ذر کی شرح کم ہو کر 4.4 فیصد پر آ گئی نو مبر میں شہری افراط زر 5.2 فیصد ، گزشتہ سال دسمبر میں 30.9 فیصد تھی، دسمبر میں دیہی علاقوں میں افراط زر کم ہوکر سالانہ 3.6 فیصد رہ گئی نو مبر میں افراط زر 4.3 فیصد، دسمبر 2023 میں 27.9 فیصد تھی، دسمبر میں آلو 12.42 فیصد ، تازہ پھل 8.84 فیصد مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات گھی 5.42 فیصد، کوکنگ آئل 4.39 فیصد، شہد 2.79 فیصد مہنگا ہوا، چینی 2 فیصد، فش 1.82 فیصد، انڈے 1.01 فیصد مہنگے ہوئے، گوشت 0.81 فیصد، خشک میوہ جات 0.32 فیصد اور گندم 0.27 فیصد مہنگی،ایک ماہ کے دوران چکن 13.06 فیصد ، دال چنا 6.94 فیصد سستی ہوئی، ادارہ شماریات کی جانب کہا گیا ہے کہ پیاز 4.91 فیصد، ٹماٹر 3.28 فیصد اور دال ماش 2.59 فیصد سستی ہوئی۔ جبکہ مارکیٹ میں مہنگی ہو گئی۔