حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے مختلف مقامات سے بند

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے مختلف مقامات سے بند موٹروے ایم تھری بوجہ دھند فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں،دوران سفر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ٹویٹر سے مدد لی جا سکتی ہے.