فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کرپشن، بد عنوانی کا معاملہ جعلی نکلا،اتحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) ایف ائی اے ملی بھگت جھوٹا مقد مہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں کرپشن کا معاملہ جعلی نکلا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ، ایف ائی اے ملی بھگت جھوٹا مقد مہ، میں ملوث ڈائریکٹر لینڈ سمیت 4اہلکار گرفتار کیا گیا،ایف ائی اے اینٹی کرپشن میں تعینات افسران و تفتیشی افیسر نے 2019 میں دی جانے والی درخواست پر بغیر تفتیش کیے ڈائریکٹر لینڈ سمیت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا انکشاف ہوا ہے کیپٹل نیوز پوائنٹ کی تحقیقات کے مطابق معلوم ہوا کہ سید نجف علی شاہ نے 2019 میں ایف آئی اے کو درخواست دی کہ وہ مکان رہائش پذیر ہے مکان کو 119 الاٹ ہو چکا ہے 2015 میں معلوم ہوا کہ اس نمبر کے مکان کی رقم 77 لاکھ ادا ہو چکی ہے.

مگر اس کو نہیں ہوئی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (ایف جی ای ایچ اے) کے لینڈ افسران ، پٹواری ، اعظم کی ملی بھگت سے اعظم لے چکا ہے ریکارڈ میں 119 میرا مکان تھا ۔ایف آئی اے کے ماہر تفتیشی آفسران ، آفسر 2019 سے تفتیش میں مصروف رہے ، بعدازاں ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف شاہ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے شعبہ آر اینڈ آئی میں درخواست دی کہ ہمارے مکان کی آج تک پیمائش نہ ہوئی پیمائش کی جائے ہمیں رقم ایوارڈ کی جائے جبکہ مذکورہ درخواست گزار نے 2019 میں بھی ایف ائی اے کو درخواست دی کہ ار ہیں کہ بی او پی نمبر 119 کی رقم جو کہ 70 لاکھ روپے بنتی ہے اعظم نامی شخص لے گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان سید محمد اکرم شاہ مرحوم کی وراثت تھی جبکہ موقع پر نجف شاہ آج بھی رہائش پذیر ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس درخواست میں فریق فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ رانا منیر سمیت چار افراد کو بنایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف شاہ کے مکان کی ابھی تک پیمائش ہی نہ ہو سکی تو اس کو مکان کا ایوارڈ کس طرح مل سکتا تھا جس میں وہ آج بھی رہائش پذیر ہے، تا ہم ایف ائی اے نے درخواست گزار سے مبینہ سازباز کی اور بغیر تفتیش کے مقدمہ درج کر کے ڈائریکٹر لینڈ رانا منیر سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ملزم قیصر نے ایف ائی اے کو اپنے بیان میں بتایا کہ ہمارے خلاف کس کرپشن کا کیس درج کیا گیا ہے مکان مالک نجف شاہ تو موقع پر رہائش پذیر نہ ہیفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اس سے قبضہ لیا اور نہ ہی ابھی تک اس کی رقم ایوارڈ ہوئی، مذ کورہ صورتحال ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ بغیر تفتیش کیے کر پشن ہوئی ہی نہیں پھر بھی ایف آئی اے کے ماہر افسران نے مبینہ بے گناہ افسران ، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے افضل خان نیازی سے ان کا مو قف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا زمین کو ایس ایم ایس کے ذریعے موقف کے لیے رابطہ کیا لیکن پھر بھی موصوف نے ان اٹینڈ نہ کیا۔