آصف زرداری پارٹی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کے گھر پہنچ گئے،اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد ۔صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بُخاری کے گھر گئے جہاں انہوں نے نیئر حسین بُخاری کی اہلیہ کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت، فاتحہ خوانی کی ،صدر مملکت نے نیئر حسین بُخاری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور نیئر حسین بُخاری اور اُنکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔