ریاض۔سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی ایئر لائن “آدیل” اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کرے گی، اور اس کی پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی۔ پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے درمیان چلائی جائیں گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آدیل ایئر کی پہلی پرواز جب کراچی پہنچے گی تو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔ سی اے اے (پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی) نے فلائی آدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے دی تھی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کی یہ نئی ایئر لائن پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفر کی سہولت ملے گی۔