اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی ایف ائی اے نے یونان لیبیا اور دیگر ممالک میں کروڑوں روپے لے کر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 175 سے زائد انسانی سمگلروں اور ایف ائی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49 اہلکارو ںکے خلاف تحقیقات شروع کر دی جبکہ ایف ائی اے کے چار انسپکٹر سب انسپکٹروں سمیت 31 نوکری سے فارغ کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے سخت ہدایات جاری کی کہ یونان اور دیگر ممالک میں کشتی حادثوں میں پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو رہے ہیںنسانی سمگلروں اور ایف آ ئی اے کے ملوث ، افسران ،اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جس کے بعد ڈی جی ایف ائی اے نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایف آئی اے کے زون کو الرٹ کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔ادیونان کشتی حادثے میں ںشہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوا یا، ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاریایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آبا د نے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر قاری جان محمد گرفتارگرفتار ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہےملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا.