اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹ سے سمگلنگ کرنے والے مافیا کے خلاف ماہ دسمبر میں کریک ڈاؤن کے دوران 10 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل غیر ملکی شراب قبضے میں لے لی گئی جیف کلکٹر حسن ثاقب کی ہدایت پر اسلام اباد کراچی لاہور ایئرپورٹس پر کسٹم کلیکٹریٹ کو ہدایت کی گئی کہ غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جس پر سال 2024 کے ماہ دسمبر میں اسلام اباد کلیکٹریٹ کی کلیکٹر زیب گل کی ہدایت پر 68.181 ملین کراچی ایئرپورٹ کسٹم نے 38.35 ملین سے زائد جبکہ لاہور ایئرپورٹ کسٹم نے بھی بھاری سامان میں مقدار میں موبائل شراب قبضہ میں لی ہوئی اس طرح مجموعی طور پر ملک کے تینوں ایئرپورٹس پر تعینات کسٹم حکام نے 10 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل قیمتی سامان اور غیر ملکی شراب قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔