سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ، پارک لین ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنسز میں فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آصف ذرداری اور فریال تالپور وغیرہ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت30 مارچ جبکہ پارک لین ریفرنس کی سماعت بھی بغیر کاروائی 30 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔