اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان یوان بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور توقع ہے کہ جون تک جی ڈی پی کی شرح میں 3.5 فیصد اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں چینی کرنسی میں بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو کہ ملک کی مالیاتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کے دوران معاشی اصلاحات اور مالیاتی اہداف پر بات چیت کی جائے گی۔