اسلام آباد ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوگی، صرف مذاکرات ہوں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض اوقات فیصلے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ عدالتی عملے نے پہلے بتایا تھا کہ فیصلہ گیارہ بجے سنایا جائے گا، لیکن جج صاحب اگر تھوڑی دیر انتظار کرتے تو فیصلہ اسی وقت سنایا جا سکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جو بھی فیصلہ آنا ہے، وہ 17 تاریخ کو سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے اور یہ کہ فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی قسم کی ڈیل نہیں ہونی چاہیے، بلکہ مذاکرات پر زور دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی ملک کے مفاد میں ہوگی۔