قائد اعظم کے بعد عمران خان ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، اوورسیز پاکستانیز

ہمارے مسائل کی بات ہوئی،ہمارے درمیان رابطوں کافقدان تھا،وفاقی وزراء نے آکر ہمارے مسائل سنے اور ان کاحل بتایا،خرم شہزاد

آئرلینڈہمارے لئے مسائل کی آماجگاہ ہے،25ہزارپاکستان رہتے ہیں،وہاں پر بھی پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے ہم 20گھنٹے بعد پاکستان پہنچتے ہیں،سید قاسم رضا بخار

پاکستان میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ بیرون ممالک میں بھی اسی طرح مہنگائی ہے، بدر فاروق

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان میں قائد اعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کی بہتری چاہی،مہنگائی امریکہ،انگلینڈ سمیت دنیا بھرمیں ہوئی ہے،اوورسیزکے مسائل کے حل کے لئے کنونشن بلانا عمران خان کی تارکین وطن کے ساتھ محبت کاثبوت ہے۔ہیلتھ کارڈ ،پٹرول ،آٹا سستا کردیا،راتوں رات پاکستان کی تقدیر انگلینڈ جیسی نہیں ہوسکتی اس کے لئے ایک سچے لیڈر کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی اوورسیزکنونشن میں آنے والے عہدیداران جن میں امریکہ سے سعدیہ حسن،خرم شہزاد،بدرفاروق،سیدقاسم رضابخاری سمیت دیگرنے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آسٹریلیا کے پی ٹی آئی کے صدر خرم شہزاد نے کہا کہ یہاں آنے پر ہمارے مسائل کی بات ہوئی،ہمارے درمیان رابطوں کافقدان تھا،وفاقی وزراء نے آکر ہمارے مسائل سنے اور ان کاحل بتایا،ہمارے لیے سب سے بڑامسئلہ پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹس کانہ ہوناتھا۔ہمارے طلبہ آسٹریلیاآتے ہیں لیکن انہیں کوئی گائیڈ کرنے والانہیں،وہ سٹوڈنٹ ویزہ پرآتے ہیں حالانکہ آسٹریلیامیں پاکستانی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیاسے پی ٹی آئی کاپوراوفداسلام آبادآیاہے جو اس کنونشن میں اپنے مسائل سے آگاہ کررہاہے۔

آئرلینڈ سے آنے والے پی ٹی آئی کے نائب صدر سید قاسم رضابخاری نے کہا کہ آئرلینڈہمارے لئے مسائل کی آماجگاہ ہے،25ہزارپاکستان رہتے ہیں،وہاں پر بھی پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے ہم 20گھنٹے بعد پاکستان پہنچتے ہیں،ہم وفاقی وزیر اور عمران خان کے شکرگزارہیں جنہوں نے پی آئی اے کی فلائٹ شروع کروائی۔آئرلینڈپی ٹی آئی کے صدر عتیق باجوہ کاکہناتھا کہ ہم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہماری زمینوں،پلاٹوں پر قبضے ہوجاتے تھے،وزیراعظم پورٹل بننے کی وجہ سے ہمارے مسائل حل ہوئے

ہمیں ووٹ کاحق دے کر ہم پر بہت بڑااحسان کیا۔ہماری خواہش ہے کہ 2023کے الیکشن میں ہم بھی اپنا ووٹ ڈال سکیں،انگلینڈ پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری بدرفاروق نے کہا کہ یہ کنونشن اوورسیزپاکستانیزکے مسائل کاحل ہے،اس کنونشن میں وفاقی وزراء آنے والے اوورسیزکے مسائل سن رہے ہیں اور ان کا حل بھی کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ بیرون ممالک میں بھی اسی طرح مہنگائی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان یکدم انگلینڈ کی طرزکاملک نہیں بن سکتا اس کے لئے عمران خان جیسے لیڈروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہریوں کو انصاف کارڈ دے کر بہتراقدا م کیاہے۔

عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں اور اب سیاست کے میدان میں بھی انہوں نے خود کومنوالیا،ہم اوورسیزپاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کی ایمانداری پرہم یقین رکھتے ہیں انہوں نے ہمارے مسائل حل کئے،ہمارے نادراکے کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بن رہے تھے اب تمام کام آن لائن ہورہے ہیں،عمران خان نے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کافیصلہ کیاہواہے وہ نظام کو بدل کررہیں گے۔امریکہ سے آنے والی خاتون ویمن سیکرٹری سعدیہ حسین کاکہنا تھا کہ ہم عمران خان نے کے شکرگزارہیں

جنہوں نے ہمیں ووٹ کاحق دیا اور پھرڈیجیٹل اکائونٹ کی سہولت بھی دی ۔ہمارانادراکاکارڈنہیں بن رہاتھا،پاسپورٹ نہیںبن رہے تھے،پاورآف اٹارنی کے بڑے مسائل تھے جواب حل ہوگئے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ وفاقی وزراء،شیخ رشید،مرادسعید سمیت دیگروزراء کنونشن میں آکر اوورسیزکے مسائل سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے،پاکستان میں ابھی مہنگائی کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اس وقت ایک لٹرپٹرول پانچ ڈالرکاہے،یہ سب کورونا کی وجہ سے ہوا جس نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا۔

یہ مہنگائی عمران خان کی وجہ سے نہیں ہوئی،عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کے ساتھ ساتھ پٹرول اورآٹاسستا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پروپیگنڈاکررہی ہے،روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ہمارے لئے بہترین اقدام ہے

سابقہ حکومتوں نے سڑکیں اورپل بنائے جوہم پر احسان نہیں کیایہ ہمارے ہی ٹیکس کے پیسوں سے بنے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کوعوام سپورٹ کرے کیوںکہ قائداعظم کے بعد یہی وہ لیڈرہیں جوپاکستان کی تقدیربدل سکتے ہیں۔