اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے شعبہ اسٹیٹ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت ایف 14 15 کے کروڑوں روپے کے پلاٹوں کے انٹیمیشن لیٹر دینے پرماتحت افسران نے مبینہ طور پر بھاری نذرانے لینے کے لئے سینکڑوں درخواست گذاروں کے لیٹر روکنے کی شکایات کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایف جی ای ایچ اے کے شعبہ اسٹیٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف مرتضی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف 14 15 کی ٹرانسفر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کھول دی ہے یہ ٹرانسفر ایسے الاٹیوں کے لئے کھولی گئی ہے جن کی فائلیں مکمل ہو چکی ہیں جس کے بعد ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ان کو ایک لیٹر اینٹیمیشن جو کہ شعبہ سٹیٹ کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے لیکن سینکڑوں لوگوں کو ابھی تک انٹیمیشن لیٹر جاری نہیں ہوا ذرائع کا کہنا ہے.
کہ ایف 14 اور 15 کے الاٹی ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں وہ جب شعبہ سٹیٹ رابطہ کرتے ہیں تو ان کو حیلوں بہانوں سے ٹال دیتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ سٹیٹ جان بوجھ کر انٹیمیشن لیٹر جاری نہیں کر رہا تاکہ ان سے بھاری نذرانےلے سکیں ذرائع کا کہنا ہے، جو نذرانے فراہم کرتا ہے ان کو انٹیمیشن لیٹر جاری کر دیتے ہیں اور جو نہ دے ان کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے دفتر کے چکر لگائے جاتے ہیں مذکورہ صورتحال ڈائریکٹر جنرل کے لیے لمحہ فکریہ ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ کو بھی مذکورہ بلا صورتحال سے اگاہ کیا گیا ۔کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف مرتضی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ الزام غلط ہے ہم تو ایسا نہیں کرتے اگر کوئی شکایت کنندہ ہے تو وہ سامنے ائے انہوں نے شعبہ سٹیٹ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شکایت کنندہ کو سامنے لایا جائے،۔ درخواست گزاروں کا ڈی جی سے مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کو الاٹیوں کو انٹیمیشن جاری کر نے کی بجائے دفتر کے چکر لگوا رہے ہیں ۔