کراچی۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہو کر کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے سامنے ایک منفرد مطالبہ پیش کر دیا۔
تاجر نمائندے نے احسن اقبال سے درخواست کی، ’’کچھ وقت کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور آپ مراد علی شاہ کو سنبھال لیں۔‘‘
اجلاس میں موجود تمام تاجروں نے مریم نواز کو سندھ کی وزیر اعلیٰ بنانے کے خیال کی مکمل حمایت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تاجروں کی اس درخواست پر ہنستے ہوئے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔