اسلام آباد ۔ایف بی آر نے ملک بھر کے ایئرپورٹس سے پکڑی جانے والی اربوں روپے کی غیر ملکی شراب غیر ملکی سفارتخانوں کو نیلام کرنے کی تجویز دیدی ہے
ایف بی آر نے ایک رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کسٹم ،پولیس سمیت دیگر ادارے ہر سال اربوں روپے کی پکڑی گئی شراب انٹرنیشنل کسٹم ڈے یاکسی اور موقع پر تلف کردیتے ہیں کیوں نہ اس شراب کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی نیلامی کرکے یہ شراب سفارتخانوں کو دے دی جائے اس سے پاکستان کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا اور معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے حکومت نے ایف بی آر کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو سفارشات پر مبنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی ۔کمیٹی نے کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ اسلام آباد سمیت ڈرائی پورٹ سے پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔