90ءکی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

پاور ڈویژن نے بجلی کیپٹیو جنریشن کی حامل صنعتوں کے ساتھ سروس لیول معاہدوں کو اہم قرار دیدیا

اسلام آباد ۔پاور ڈویژن نے بجلی کیپٹیو جنریشن کی حامل صنعتوں کے ساتھ سروس لیول معاہدے کرنے سے متعلق اہم اقدام قرار دیدیا

پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کراچی الیکٹرک کو بجلی کی کیپٹیو پیداوار کی حامل صنعتوں کے ساتھ خصوصی سروس لیول معاھدے کرنے سے متعلق خصوصی مراسلہ لکھ دیا۔

سروس لیول معاہدوں کا مقصد بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ترسیلی سسٹم پر انحصار کو بڑھانا ہے۔سروس لیول معاہدوں میں ان صنعتوں کو مستقل، بااعتماد اور کوالیٹی بجلی فراہمی سے متعلق شق شامل ہیں

متعلقہ شقوں کا مقصد ان صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ،معاہدوں میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر عمل درآمد نہ کرنے یا خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے لگائے جائیں گے۔

معاہدوں کو ابتدائی طور پر دوسال کی مدت کیلئے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی فراہمی سے متعلق ٹیکنکل خرابی اور اس کو دور کرنے سے متعلق میکینزم بھی معاھدوں میں شامل ہے،معاہدوں میں کسی بھی تنازع کو حل کرنے سے متعلق میکنزم بھی وضع ہے

مراسلے میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سروس لیول معاہدوں کے بارے فوری طور پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری ہے،مراسلہ میں ان معاہدوں کو کسی بھی صورت گریڈ کوڈ ، ترسیلی کوڈ اور صارفین کے سروس مینول یا کسی بھی رائج قانون کے متبادل نہ ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا ہے