تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہو گی،ہم تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانیز کا اعلان

اسلام آباد (سی این پی) اپوزیشن جاعتوں نے ہمیشہ پاکستان میں لوٹ مار کرکے پیسہ بیرون ملک لے گئے عمران خان جیسے سچے لیڈر نے پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دی’ پاکستان میں مشکلات تو آئیں گی پاکستان کو پہلی دفعہ ایک سچا لیڈر ملا ہے۔

پاکستان یں ہی مہنگائی نہیں ہوئی پوری دنیا کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز کو عزت دی ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں عدم اعتماد کی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارسید سبحان شاہ بخاری’ مدثر علی ‘ رضا انور’ محمد خالد’ سویرا حیدر’ سمیرا’ سعدیہ حسین’ ن ائلہ رانا ‘ گل شیر احمد ‘ انیلہ نسرین’ صائمہ سکندر’ نور العین سکندر سمیت دیگر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں اوورسیز کانفرنس کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے لئے وہاں پر مسائل ہی مسائل ہیں نادرا کارڈ سے لے کر پاسپورٹ سمیت دیگر امور کے لئے ہمیں خوار ہونا پڑتا تھا عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ہمارے مسائل کا حل ہوا۔ سبحان بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ناروے بھرپور ساتھ دے گا 27کو جلسہ میں بھی شرکت کریں گے۔

مدثر علی ناروے کے عہدیدار نے کہا کہ اوورسیز کی کانفرنس تھی ہم بیس لوگوں کا وفد تھا وہاں پر محسوس ہوا کہ پی ٹی ای کے مسائل ہیں ہمارے مسائل حل کئے جائیں عمران خان کی تقریر سننے کے بعد ہم چارج ہوچکے ہیں ہم عمران خان کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔ عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اگر عمران خان نیازی وزیراعظم نہ رہا تو ملک کا اﷲ ہی حافظ ہے۔

پی ڈی ایم کو اﷲ کا ڈر ہے تو جو غلطیاں کی ہیں وہ آپس میں بیٹھ کر ختم کردیں پاکستان کے لئے مل کر کام کریں۔ (ن ) لیگ پیپلز پارٹی سب کا منشور ہونا چاہئے کہ سب سے پہلے پاکستان ذاتی مفاد کے لئے نہیں تمام پارٹیاں منشور بنا کر چلیں گے تو ووٹر ملیں گے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

ارشد محمود نے بتایا کہ ناروے سے آیا ہوں پہلی دفعہ حکومت نے اوورسیز کے لئے کام کیا عمران خان کی پالیسیوں سے کوش ہیں کویت سے آنے والی پی ٹی آئی کی عہدیدار صائمہ سکندر نور العین سکندر نے کہا کہ اوورسیز کو عمران خان نے عزت دی ہے ہمارے مسائل کویت میں تھے ہمارے مسائل حل کئے گئے بیس سال سے بیرون ملک رہتے ہیں ہمارے سفارتکار اب ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں عمران خان نے ہمارے مسائل حل کئے

قبل ازیں ہمارے سفارتخانے کام ہی نہیں کرتے تھے۔ امریکہ سے آئے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ ہم جوش جذبے سے آئے ہیں مختلف سرکاری اداروں سے افسران آئے تھے ہم اس کنونشن سے بہت سیکھا ہے پاکستان سے محبت ہے ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی ہے۔ انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا امریکہ سے آنے والی سمیرا نے کہا کہ ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جھوٹی ہے ہمارا لیڈر سچا ہے امریکہ کی سعدیہ حسین نے کہا کہ انتظامات بہترین ہمیں عزت دی گئی ہماری امیدوں کو سراہا گیا عمران خان نے تمام اوورسیز نے ریکارڈ سرمایہ آیا ہے نائلہ رانا نے کہا کہ تین دن کی کانفرنس بہترین رہی

ان کی پالیسی بہترین ہے اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد واحد لیڈر ہے عمران خان ہے جو پاکستان کی بہتری چاہتا ہے ملک میں پٹرول آٹا سستا ہوا امریکہ انگلینڈ میں بھی مہنگائی ہے روس سے یوکرین کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی

سعدیہ حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ پس رہے ہیں پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ پاکستان میں لوٹ مار کی ہے سپین سے آنے والے مہر جمشید احمد نے بتایا کہ ہمارا وفد آیا کانفرنس کامیاب عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔