ایف14اور15 میںکروڑوں روپے نذرانے وصول کرنے کیلئے درخواست گزاروں کے لیٹر روکنے کا انکشاف

اسلام آباد۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن کے شعبہ اسٹیٹ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت ایف 14 اور15 میں کروڑوں روپے کے پلاٹوں کے انٹیمیشن لیٹر دینے پرماتحت افسران نے مبینہ طور پر بھاری نذرانے لینے کے لئے سینکڑوں درخواست گزاروں کے لیٹر روکنے کی شکایات کا انکشاف ہوا ہے ۔

ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی ،درخواست عبداللہ خان ولد رحمان گل نے دی ہے ،ذرائع کے مطابق ایف جی ای ایچ اے کے شعبہ اسٹیٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف مرتضی کے بارے میں عبداللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایف 14 15 کی ٹرانسفر ہاوسنگ فاونڈیشن نے کھول دی ہے یہ ٹرانسفر ایسے الاٹیوں کے لئے کھولی گئی ہے جن کی فائلیں مکمل ہو چکی ہیں جس کے بعد ہاوسنگ فاونڈیشن ان کو ایک لیٹر اینٹیمیشن جو کہ شعبہ سٹیٹ کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے لیکن سینکڑوں لوگوں کو ابھی تک انٹیمیشن لیٹر جاری نہیں ہوا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف 14 اور 15 کے الاٹی ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں وہ جب شعبہ سٹیٹ رابطہ کرتے ہیں تو ان کو حیلوں بہانوں سے ٹال دیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ سٹیٹ جان بوجھ کر انٹیمیشن لیٹر جاری نہیں کر رہا تاکہ ان سے بھاری نذرانے لے سکیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ الزام غلط ہے ہم تو ایسا نہیں کرتے اگر کوئی شکایت کنندہ ہے تو وہ سامنے آئے انہوں نے شعبہ سٹیٹ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شکایت کنندہ کو سامنے لایا جائے، تاہم ایف آئی اے نے مذکورہ افسران کیخلاف دی جانے والی درخواست پر تحقیقات کا ا?غاز کردیا ہے