وزارت داخلہ کا عمران ریاض کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

اسلام آباد ۔وزارت داخلہ نے یوٹیوبر عمران ریاض کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگی اور انٹرپول کو خط لکھ دیا ، ذ رائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر عمران ریاض پاکستان سے انگلینڈ چلے گئے اور وہاں پر جا کر انہوں نے یوٹیوب پر حکومت سمیت دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ، وزارت داخلہ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے عمران ریاض کی گرفتاری کے لیے ریڈ وانٹ حاصل کرنے کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔