اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی این سی اے میں کتاب کی تقریب رونمائی سےوزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کاخطاب میری خوش قسمتی ہے کہ میں آج ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں موجود ہوں ،ہمارے قبیلے کا بلوچستان سے گہرا اور پرانا تعلق ہے ، اس کتاب کی وجہ سے میں نے بلوچستان کے حوالے سے بہت کچھ دیکھا جو پہلے مجھے معلوم نہ تھا ،کتاب کے مصنفین نے بلوچستان کی اصل خوبصورتی کو پیش کیا ہے ،ہم بلوچستان کے نظروں سے اوجھل حسین نظاروں کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے کام کریں گے ، بلوچستان پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے ، بلوچستان بہت سارے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ہمیں اس کے پچھے خزانوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے ،بلوچستان کے تمام علاقوں کا جغرافیہ اور ثقافت سب کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
