اسلام آباد: ملک بھر میں جنوری کا مہینہ مریضوں کے لیے مزید مشکلات لے کر آیا، جب ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، میڈیکل ٹیسٹ، ڈاکٹر فیس، ڈینٹل سروسز، اسپتالوں کے اخراجات اور ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صحت سہولیات میں اضافے کی تفصیلات:
میڈیکل ٹیسٹ: جنوری میں فیسوں میں 5.36 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ سالانہ بنیادوں پر یہ 15.16 فیصد مہنگے ہوئے۔
ڈاکٹر کے کلینک: ایک ماہ میں 4.28 فیصد مہنگے ہوئے۔
ڈینٹل سروسز: جنوری میں 2.22 فیصد مہنگی ہوئیں، جبکہ سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسپتالوں کے اخراجات: ایک ماہ میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ سالانہ بنیادوں پر یہ 13.09 فیصد تک بڑھ گئے۔
ادویات کی قیمتیں: جنوری میں 0.52 فیصد مہنگی ہوئیں، جبکہ سالانہ بنیاد پر 17.48 فیصد اضافہ ہوا۔
مجموعی صورتحال
سرکاری دستاویز کے مطابق، صرف جنوری کے مہینے میں ہر قسم کی صحت سہولیات میں اوسطاً 1.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگائی کی اس نئی لہر نے عام مریضوں کے لیے علاج معالجہ مزید مشکل بنا دیا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات میں یہ اضافے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔