ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے

اسلام آباد ۔سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے پی ٹی آئی سے ٹرمپ کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت طلب کرنے پر اجلاس قہقہوں سے گونج اٹھا۔

پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران اس وقت خوشگوار ماحول بن گیا جب چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے غیر متوقع طور پر کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔

عرفان صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا، ”علی ظفر صاحب! اگر آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ میں ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہتے ہیں۔“ ان کے اس جملے پر تمام ارکان قہقہے لگانے لگے، خود علی ظفر بھی مسکرا دیے۔