چیئرمین اوگرا نے سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد۔چیئرمین اوگرا نے سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا یہ اضافہ سوئی سدرن کمپنی کی گیس سپلائی میں اضافہ کے باعث کیا گیا ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا میں اجلاس کے بعد فیصلہ کیا کہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے جو کہ سوئی سدرن کے لیے ہوگا انہوں نے یہ فیصلہ بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا ایل این جی کی قیمت میں جو اضافہ کیا گیا وہ یہ ہے۔

اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہے۔سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔جنوری میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جنوری میں سوئی سددرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا۔