شیرافضل نے ایکٹر صحافی عمران ریاض کی ہنڈیا بیچ چورائے پھوڑ دی،سنگین الزامات عائد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سے نکالے گئے ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے ایکٹر ، پی ٹی آئی کے ترجمان ،یو ٹیوبر صحافی عمران ریاض پرالزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران ریاض کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اسے بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں اس کی اربوں روپے کی پراپرٹی کاانکشاف ہوا ہے جو میں جلد ویڈیو شیئر کروں گا، یہ بات انہوں نےقومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی،، عمران ریاض نے میرے بارے میں کہا کہ میں علی امین گنڈاپور سے ٹھیکہ مانگ رہا تھا لیکن علی امین گنڈا پور نے تو خود مجھ سے کہا ہے کہ عمران ریاض خود مائنز کا ٹھیکہ مانگنے 10 بار میرے پاس آیا ہے ، شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود جب بھی وزیراعلیٰ ہائوس خیبر پختونخواہ گیا میں نے عمران ریاض کو وہاں بیھٹے ہوئے پایا ہے،.

وہاں اسے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہائش دی گئی تھی ،شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض نے ہیرو بننے کیلئے خود کئی بار گرفتاری دی ، اس کو ملی بھگت کے ساتھ خاندان سمیت غائب رکھا گیا ، اس کی زبان بھی زخمی نہیں ہوئی تھی، اگر زبان کا علاج کرایا ہے تو کہاں سے کرایا، اس کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے،، شیر افضل مروت نے کہا عمران ریاض کے پاس تو ایک موٹرسائیکل بھی نہیں تھا، پھر اس نے اتنے اربوں روپے کہاں سے کمائے؟ ۔۔۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیض حمید نے ان کو 600 سے زیادہ کنال زمین دلائی ہے چکوال میں وہاں فش پونڈ ہے وہاں محل اس نے بنایا ہے شیر افضل نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بقول عمران ریاض خان جنرل (ر) فیض حمید کا دست راس تھا، پی ٹی آئی کے دور میں ایجنسیوں کے ساتھ اس کے بہت گہرے تعلقات تھے.

شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ خچروں کی تصویریں اس نے پہلے سے رکھی ہوئی تھیں اور بعد میں دعویٰ کیا کہ میں خچروں کے ذریعے بھاگا، حکومت اس کو نہ بھاگنے دیتی تو ایک منٹ میں اس کا پاسپورٹ بلاک ہوتا ،،انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کو ہدف دیا جاتا ہے کہ ’فلاں‘ کو تخت مشق بنانا ہے، میں نے عمران ریاض کی جائیداد پر ویڈیو بنائی ہے پھر مجھے اس کے اور بہت سارے کارناموں کا علم ہوا ہے جو ایک 2 روز میں میڈیا کے سامنے لے آؤں گا۔