اسلام آباد (سی این پی) ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز ایجنسی اور روزنامہ جناح محسن جمیل بیگ نے کہا کہ حکومت کا مجھ سے خفا ہونے کی وجہ سچ تھا ، خلاف قانون اور ریاستی جبر کرنے والوں کو مثال بناؤں گا ،گھبرائے ہوئے شخص کے لئے پیغام ہے کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آپ جلد جیل میں ہونگے، معافی انسان تب مانگتا ہے کہ جب غلطی کی ہو یا کسی کاڈر ہو ، صرف اللہ پاک سے معافی مانگتا ہوں ، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ،اپنے دفاع کے لئے میں نے ہتھیار اٹھایا کیونکہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ میں گھر کا سربراہ بھی ہوں اور ریاست کا آئین مجھے حق دیتا ہے کہ میں اپنا قانونی اسلحہ کے ساتھ دفاع کروں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میںپی ایف یو جے ،آر آئی یو جے نیشنل پریس کلب اور جناح آن لائن کی ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب اظہار تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر جناح / آن لائن محسن جمیل بیگ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت منظور ہونے پر پی ایف یو جے ،آر آئی یو جے نیشنل پریس کلب اورورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اظہار تشکر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر آن لائن / جناح محسن جمیل بیگ نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں تمام صحافی تنظیموں کی قیادت اور صحافیوں کا شکریہ ادا کروں ، حکومت کا مجھ سے خفا ہونے کی وجہ سچ تھا ،خلاف قانون اور ریاستی جبر کرنے والوں کو مثال بناؤں گا ، مال بھی ہمارا کھائیں اور آنکھیں بھی ہمیں دکھائیں ،اقتدار سدا کسی کے پاس نہیں رہا ، گھبرائے ہوئے شخص کے لئے پیغام ہے کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آپ جلد جیل میں ہونگے، ماضی میں افتخار چوہدری نے مجھے پر توہین عدالت کا کیس دائیر کیا تھا، معافی انسان تب مانگتا ہے کہ جب غلطی کی ہو اور دوسرا ڈر کی وجہ سے تو میں صرف اللہ پاک سے معافی مانگتا ہوں ، ایک شخص جسے مین نے وزارت لے کر دی اس نے مجھے معافی مانگنے کا مشورہ دیا ، عمران خان کا ساتھ دینا اور اس تبدیلی کے لیے میں نے کوشش کی اور شائد تبدیلی آجائے مگر عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ،میں نے نجی ٹی وی پر معافی مانگی کہ میں حکومت کا اب ساتھ نہیں دے سکتا ،اپنے دفاع کے لئے میں نے ہتھیار اٹھایا کیونکہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ میں گھر کا سربراہ ہوں اور ریاست کا آئین مجھے حق دیتا ہے کہ میں اپنا قانونی اسلحہ کے ساتھ دفاع کروں ، ہتھیار میں نے دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے نہیں رکھے تھے ،بے شمار صحافی شہید اور غائب بھی ہو چکے تھے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا لیتے تو میں خود آجاتا ،پولیس کو کہا کہ میرا میڈیکل نہ کروائیں اور مجھے ریمانڈ میں رکھ لیں، میرا وقت آیا تو میں دیکھ لوں گا ،قومی اسمبلی اور سینیٹ سے میں صحافیوں کے لئے بل منظور کرواؤں گا، صحافیوں کو بلا وجہ گرفتار نہیں کیا جائے گا ،اسلام آباد کی لوئر پولیس نے دباؤ کے باوجود مجھے بہت پیار دیا ،وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ٹیلی فونک کال آئی اور روئیے بدل گئے ، حکم نامے کو ماننے سے پہلے دیکھ لیتے کہ کیا یہ قانون کے مطابق ہے ؟تبادلوں اور پروموشن کے لئے حد پار کر گئے ، خلاف قانون اور ریاستی جبر کرنے والوں کو مثال بناؤں گا ،جیل کے قیدیوں کے لئے بھی بہت کچھ کروں گا ،جیل میں ایک قیدی کو 400 سال کی قید کا حکم ہے بہت کیسز ایسے ہیں جن کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ محسن بیگ خوش قسمت ہیں جو جناح/ آن لائن کی جفا کش ورکرز اور دوستوں کی ٹیم نصیب ہوئی ہے ، سولہ فروری محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کے موقع پر ہمارے دستوں نے خوف محسوس کئے بغیر محسن جمیل بیگ کے گھر پہنچے جو کہ لائق تحسین ہے ، جسطرح محسن جمیل بیگ کو تشدد کی حالت میں پیش کیا گیا ریاستی جبر اور دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ،جناح /آن لائن کے ورکرز کو جیسے دھمکایا جا رہا تھا ہم سب کے لئے ایک کڑا امتحان تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح / آن لائن کے وکرز نے ایکشن کمیٹی بنائی اور جناح بلڈنگ کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، محسن جمیل بیگ نے ہر دور میں تمام حکومتوں کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ، محسن جمیل بیگ نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئےفائیو سٹار تحریک چلانے کی پیش کش کی ، ہماری تحریکیں طرز حکمرانی کے خلاف ہوتا ہے ۔ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا نے اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمی…
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">