چوہدری پرویز الٰہی، ملک ریاض ، علی ریاض سمیت اٹھارہ ملزمان پر 487بلین روپےً ہزاروں کنال سرکاری پر بحریہ گالف سٹی بنانے پر دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) نیب راوپنڈی نے سرکاری خزانے کو 152بلین روپے کا نقصان،، 335بلین روپے غبن کر نے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ملک ریاض ان کے بیٹے علی ریاض سمیت اٹھارہ ملزمان جن میں محکمہ مال اور جنگلات کے افسران اور اہلکار سمیت محکمہ جنگلات و محکمہ مال کے 43 افسران اور اہلکاروں کیخلاف 487بلین روپے کی ہزاروں کنال سرکاری زمین ہتھیانے جیسے الزامات کے تحت دو ریفرنس راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کر دیئے ۔ غبن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کاغذات میں ردوبدل جیسے الزامات کے تحت گزشتہ روز دائر ہونے والے دونوں ریفرنسز میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور پٹواریوں سمیت محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے 37 افسران واہلکاروں بھی ملوث.

ملک ریاض،، ان کے صاحبزادے علی ریاض، اور سابق تحصیل ناظم مری،، سردار سلیم ،،سمیت محکمہ مال و جنگلات کے پچیس ملازمین کے خلاف 152بلین روپے غبن کا الزام ہے ان ملزمان نے ملی بھگت، بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مری کے موضع مانگا اور گرد و نواح کے موضع جات میں واقع سرکاری زمین (شاملات دیہہ) ،،بحریہ ٹائون،، کے نام منتقل کی ،، بحریہ گالف سٹی،، بنا لیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو 152بلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اسی طرح 335بلین روپے غبن کے دوسرے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،، ملک ریاض ان کے بیٹے،، علی ریاض ،،سمیت اٹھارہ ملزمان جن میں محکمہ مال اور جنگلات کے افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں، انہیں فریق بناتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے .

کہ ان ملزمان نے راولپنڈی کے علاقہ تخت پڑی اور گرد و نواح میں واقع حکومت پنجاب کی ہزاروں کنال اراضی کو ملی بھگت سے بحریہ ٹائون کے نام منتقل کیا بعدازاں بحریہ ٹائون فیز سات اور آٹھ بنائے گئے، جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد ان ریفرنسز پر مزید کارروائی شروع ہوگی۔ نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیس میں عدالتی احکامات پر محکمہ جنگلات کی اراضی اور شاملات پر ناجائز قبضہ اور تعمیرات کیخلاف نیب راولپنڈی کو تحقیقات کیلئے کہا گیا تھا نیب نے تحقیقات کے بعد احتساب عدالت راولپنڈی میں ریفرنسز دائر کر دیئے ہیں.