ایف جی ای ایچ اے ڈیجیٹل پورٹل، ممبران کے لیے متعارف کرانے کا فیصلہ وفاقی ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ایف جی ای ایچ اے میں ڈیجیٹل پورٹل، جسے اتھارٹی اگلے ماہ اپنے ممبران کے لیے متعارف کرانے جا رہی ہے کے مختلف پہلوؤں اور نمایاں خصوصیات پر تبادلہ خیال اور تفصیلی بحث کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا،آٹومیشن کا مقصد شفافیت میں اضافہ، سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا اور مالیاتی استحکام کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے یقینی بنانا ہے۔ یہ پورٹل رجسٹرڈ ممبران کے لیے متنوع سہولیات فراہم کرے گا، جن میں تیز رفتار آپریشنز، آسانی اور فوری معلومات تک رسائی شامل ہے، پورٹل ایک جامع ڈیٹا بیس پر مشتمل ہوگا جس میں 1 لنک کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ اس میں ایس ایم ایس الرٹ سروس، جاری منصوبوں، مالیاتی امور، لین دین کی تفصیلات، لاگت میں اضافے کی معلومات، شکایات سیل، اور ملکیت و واجب ادائیگی سے متعلق تمام معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیر کو پورٹل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر اتھارٹی ایک سال سے زائد عرصے سے کام کر رہی تھی۔ انہوں نے پورٹل کے لیے کام کرنے والی پوری ٹیم کی محنت کو سراہا اور اس اقدام کو ای گورننس کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا، جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایف جی ای ایچ اے کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامی امور میں غیر ضروری مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کے تمام منسلک اداروں میں سخت نظم و ضبط اور چین آف کمانڈ کی پابندی کی جائے،وزیر نے مزید کہا کہ ایف جی ای ایچ اے ایک اسٹاف ویلفیئر اور نان پرافٹ تنظیم ہے، جسے بہترین سروس فراہم کرنے پر مرکوز ہونا چاہیے، اس ادارے کو شفافیت، میرٹ پر مبنی نظام، اور دیانت دارانہ انتظامیہ کے ذریعے اپنی خدمات کی انجام دہی یقینی بنانی چاہیے۔

ایف جی ای ایچ اے کے التوا کا شکار ہوئے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ وہ ان ممبران کی مشکلات سے آگاہ ہیں جو اپنی محنت کی کمائی سے اپنا گھر حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں،ہزاروں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین سالوں سے منتظر ہیں، اور اب ان کا انتظار ختم ہونا چاہیے،وزیر نے 24/7 شکایات کے ازالے کے نظام کو یقینی بنانے پر زور دیا، جس میں خاص طور پر ایک تیز اور صارف دوست ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن پر توجہ دی جائے