اسلام آباد(نیوز رپورٹر) بانی پی ٹی ائی پر توشہ خانہ کیس کے معاملے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے جنید اکبر نے 30 سالوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی پر توشہ خانہ کیس تو چل رہا ہے لیکن آج تک کتنے سیاست دانوں نے اور کس کس نے کتنے طائف لیے گزشتہ 30 سالوں کا ریکارڈ پیش کیا جائے، ذرائع کا کہنا کس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف آصف علی زرداری شہباز شریف یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر جتنے بھی سربراہ رہے جبکہ دوسری جانب سرکاری افسران کو کیا طائف ملے ان تمام کی رپورٹ فراہم کی جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے حوالے سے ہر حکومت کا الگ الگ ریکارڈ پبلک اکاؤنٹس میں پیش کی جائے تمام طائف عوامی امانت ہوتے ہیں اس کا پبلک ہونا بہت ضروری عوام کو پتہ چلے کہ کس نے کیا لیا ہے
