اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاریسے ایس کے ہائیڈرو (سوکی کناری )کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے 884 میگاواٹ صلاحیت کے ایس کے ہائیڈرو پروجیکٹ بارے وفاقی وزیر کو بریف کیا، جو پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پلانٹس میں سے ایک ہے ،ایس کے ہائیڈرو کے وفد نے پاکستان کے ساتھ پاور سیکٹر میں تکنیکی مہارت کے تبادلے کی تجویز پیش کی اور گرڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مشاورتی خدمات اور جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر مہیا کرنے کی پیشکش کی ، وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاور سسٹم میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے حکومتی منصوبوں کا بتایا اور اور وفد کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.
