رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے،چیئرمین مورڑو میربحر ٹاون علی اکبر

کراچی(نیوز رپورٹر)چیئرمین مورڑو میربحر ٹاون علی اکبرنے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں، ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا،ٹاون چیئرمین نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں سردی ختم ہوگی ہے پھر بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے انہوں وزیراعلی سندھ سے اپیل کی کہ فوری طور پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ، گیس اور بجلی کے مسئلہ کو حل کر یں تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سحری ۔افطاری اور عبادات کے اوقات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.