اسلام آباد(نیوز رپورٹر)افسران کی گریڈ 20 اور21 میں ترقیوں کے لیے بورڈ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا افسران کی ترقی کے لیےسنٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 11مارچ کو طلب اس سے قبل سی ایس بی کا اجلاس 10 مارچ کو طب کیا گیا تھا سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اب 11،12،13اور 14مارچ کو منعقد کیاجائے گا سی ایس بی اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کریں گےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےگریڈ 19،20 کےافسران کی تفصیلات طلب کی تھیں اجلاس میں سیکڑوں افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گاسنٹرل سلیکشن بورڈکا اجلاس ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار رہا ہے،ذرائع گریڈ 20 اور 21 میں تقریبا ایک ہزار آسامیاں خالی ہیں،ذرائع اسٹبلشمنٹ ڈویژن اس سے قبل سنٹرل سلیکشن بورڈکا اجلاس 2 بار بلانے کے بعد موخر کیا گیا تھاسنٹرل سلیکشن بورڈکا آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد کیا گیا تھا۔
