کراچی (نیوز رپورٹر) تجاوزات کی بھرمار اب اہلیان کراچی کا دیرینہ کل وقتی اور مستقل مسئلہ بن چکی ہے۔ اس سلسلہ میں کراچی کا ضلع وسطی گنجان آباد ہونے کے سبب تجاوزات پارکنگ اور ٹریفک جام کا شکار ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر عوام ٹریفک جام کے سبب آپس میں دست و گریبان نظر آتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وسطی نے محکمہ انسداد تجاوزات اور انتظامیہ کو سخت ہدایات دی ہیں ڈپٹی کمشنر نے عزیز آباد، حسین آباد، مدنی مسجد تمام اسپتالوں کے اطراف و ضلع کے دیگر مقامات پر قائم تجاوزات اور موٹر سائیکل پارکنگز کو فوری ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دکاندار اپنی حدود سے تجاوز نا کریں جبکہ انتظامیہ مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تجاوزات کو ہر حال میں ختم کروا کر روڈ کو اصل حالت میں بحال کروائیں ، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تجاوزات غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ اور پارکنگز کے سبب عوام بالخصوص اسکول کے بچوں اور خواتین کو گزرنے میں نہایت دشواری کا سامنا رہتا ہے جبکہ عوام کے آپس میں دست و گریبان ہونے کے بھی درجنوں واقعات سامنے آئے ہیں ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے احکامات پر عملدرآمد ہو جائے تو عوام سکھ کا سانس لیں لیکن یہ گلبرگ ٹاؤن حسین آباد والے کسی کے احکامات کو نہیں مانتے ہیں ان کی وجہ سے آنے جانے والے رہائشیوں کو تکلیف ہے پر ان دوکانداروں کو ساری رات کاروبار کرکے علاقے پریشان ہے ڈی سی سینٹرل، ایس ایس پی ان پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں روڈ پر کسی قسم کا تجاوزات نہ ہو.