حب بلوچستان کے صحافی مصور دشتی بلوچ کے بڑے چچا،ٌکے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار

حب (نیوز رپورٹر)حب بلوچستان کے صحافی مصور دشتی بلوچ کے بڑے چچا، مولا بخش ولد یاقی خان دشتی بلوچ کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاتفصیلات کے مطابق میر اکرم بلوچ آوارانی تعزیت کے لیے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچے اور ان کے ہمراہ ارشد اکرم آوارانی، ساجد اکرم آوارانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میر اکرم بلوچ آوارانی نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش دشتی بلوچ ایک شریف اور باوقار شخصیت کے مالک تھے ان کی وفات نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہے اور ان کے حسنِ اخلاق کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

اس موقع پر ماسٹر فیاض، ماسٹر بشیر فوجی، ماسٹر شاہنواز اور دیگر احباب بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ تمام شرکاء نے اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے.