لائف سٹائل ریزیڈنسیا کا پروجیکٹ ایفرو نے 14 سال سے التوا کا شکار رکھا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے چارج سنبھال لیا بورڈ اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کی صدارت میں‌ ایف جی ای ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی، محمد ظفر اقبال سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈی جی نے بتا یا کہ پہلے ایفرو(EHFPRO) پروجیکٹ سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی نے بورڈکو آگاہ کیا کہ ایفرو(EHFPRO) نے گزشتہ 14سالوں سے تعمیراتی کام کو التوا کا شکار رکھاہے انھوں نے کہا کہ یہ پرا جیکٹ جولائی 2017 میں شروع ہوا اور 2021میں مکمل ہونا تھا۔2021سے اب تک بند پڑا ہے۔ہاؤسنگ اتھارٹی نے ایفروں کے کام کو بند کر دیا۔

اب تمام قانونی تقاضے دور ہونے کے بعد ہاؤسنگ اتھارٹی خود اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔اور الرٹیز کو جلد از جلد قبضہ دینے کا پروسس مکمل کرے گی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق، سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے لیے 3,273 اپارٹمنٹس تعمیر کئے جانے تھے تاہم پارٹمنٹس کی تعمیر کا کام آگے نہ بڑھ سکا . انھوں نے کہا کہ الا ٹیوں میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے الاٹیز کے مفاد اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس منصوبے کا مکمل کنٹرول ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس فیصلے کو بورڈ کی جانب سے سراہا گیا، اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایفرو(EHFPRO) کا جلد از جلد آڈٹ مکمل کیا جائے۔ بعض معاملات قانونی چارہ جوئی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جن کی آئندہ سماعت 18 مارچ 2025 کو مقرر ہے۔

بورڈ نے ہاؤسنگ اتھارٹی کی قانونی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا، جنہوں نے ان امور کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں دوسرا اہم ایجنڈا جے وی رولز (JV Rules) سے متعلق تھا۔ اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ زمین فراہم کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ان کے لیے زمین فراہم کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جائے اس مقصد کے تحت، ہاؤسنگ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کی گئیں تاکہ تمام ممکنہ مسائل کو حل کیا جا سکے نئے قوانین کے تحت، ان تمام مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے

جن کا سامنا زمین فراہم کرنے والے اور دیگر متعلقہ فریقین کو تھا۔اجلاس کے اختتام پر، ہاؤسنگ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی تمام امور کو شفافیت اور موثر حکمتِ عملی کے تحت حل کیا جائے گا۔ کیونکہ ہاؤسنگ اتھارٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر مخصوص گروپوں کو پناہ فراہم کرنے کا پابند ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کہ ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے اتھانی نے وقاقی ملازمین کو بر وقت زیادہ سے زیادہ رہائشی و کارو باری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ ہر پاکستانی کے لیے اپنے گھر کا خواب اس کی دسترس میں ہو اور مستقبل کی جدید ضروریات سے استفادہ کر سکیں۔