سیکٹر جی 13 اپارٹمنٹس پروجیکٹ کو التوا میں ڈالنے کی خفیہ چال بے نقاب ہاؤسنگ اتھارٹی اور ایفرو اآمنے سامنے معاملہ عدالت میں پیش

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 13 اپارٹمنٹس پروجیکٹ کو التوا میں ڈالنے کی خفیہ چال بے نقاب ہاؤسنگ اتھارٹی اور ایفرو اآمنے سامنے معاملہ عدالت میں پیش اسلام آ باد ہائی کورٹ نے عدالت سے رپورٹ طلب کر لی

شہر کے میگا پروجیکٹ “3273اپارٹمنٹس کی تعمیر ” ایک بار پھر تنازعات کی نذر!

ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ EHFPRO کے بااثر حلقے اس منصوبے کو قانونی دلدل میں دھکیلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ عدلیہ کا سہارا لے کر اس منصوبے کو عدالتوں میں الجھانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں.

جس سے نہ صرف شہریوں کا انتظار طویل ہو جائے گا بلکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ چلنے والی یہ سازش ایک منظم حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت مخصوص عناصر اس منصوبے کو روک کر اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

قانونی پیچیدگیاں پیدا کر کے یہ گروہ پروجیکٹ کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کرنا چاہتا ہے تاکہ اس دوران متبادل ذرائع سے ہاؤسنگ اتھارٹی پر دباؤ ڈالا جائے اور اپارٹمنٹ پروجیکٹ پر دوبارہ اپنی اجارہ داری قائم کی جا سکے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیس سول کورٹ میں چلنے کے بجائے بغیر کسی ارڈر کے ڈائریکٹ سیشن کورٹ میں لگا دیا گیا ۔ جس پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے ممبر انسپیکشن ٹیم ایم ائی ٹی (MIT) میں سینیئر سول جج اور ڈسٹرکٹ جج سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔