اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات سعودی سفارت خانے میں ہوئی سعودی سفیر نے سردار محمد یوسف کو وفاقی وزارت مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی سعودی سفیر نے وفاقی وزیر کے دوطرفہ تعلقات کی ترویج میں کردار کی تعریف کی سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ امید ہے سردار محمد یوسف کی کاوشوں سے پاک-سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گےسعودی سفیر نے سردار محمد یوسف کے سابقہ وزارت کے دور میں پاکستانی حجاج کو فراہم کردہ بہترین سہولیات کو سراہا پاکستان اور سعودی عرب دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے عوام کے درمیان محبت اور خلوص رائج ہےحجاج کرام کی خدمت کے لیے سردار محمد یوسف کا دوبارہ انتخاب ان کی قسمت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے.
انہوں نے سعودی سفیر نے سعودی حکومت اور محمد بن سلمان کی جانب سے بہترین حج انتظامات کی یقین دہانی کرائی سعودی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ حجاج کرام کو ریلیف دیا جائے اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا تھا پاکستان دوسرا گھر ہے پاکستانی بھائیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نےکہا کہ سابقہ تعلقات کی بنیادوں پر مزید بہتری لاتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کو نیا عروج دیا جائے گا وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نے حج 2025 کے انتظامات بارے بھی تبادلہ خیال بہی کیا .