اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی وزارت مذہبی امور آمد ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات عرفان نذیر اوغلو نے سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ترکیہ کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سردار محمد یوسف نے کہا ترکیہ ہمارا برادر اسلامی ملک ہے دونوں ممالک ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں ترکیہ نے ہر مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دیا چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہو ترکیہ نے مسلم امہ کا بھروپور ساتھ نبھایا ہے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا دونوں ممالک کے درمیان مذہبی تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا .
عرفان نذیر اوغلو نے وزارت 15 مارچ کو ‘یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے دن کے طور پر ‘ منانے کے اقدام کو سراہا اس اقدام پر ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، نے پاکستانی حکومت کو مبارکباد پیش کی سفیر نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر شعور بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا پاکستان اور ترکیہ میں شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر بھی تفصیلی گفتگو کی دونوں ممالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور شدت پسندی و انتہا پسندی کے خاتمے پر اتفاق کیا .