کراچی(کرائم رپورٹر)بینک الفلاح سیکورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کے معاملہ میں ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل نے بینک کے سی او سے اہم انکشافات کرا لیے ، فراڈ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ابھی تک ایف ائی اے کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی .
ذرائع کے مطابق بینک الفلا ح میں تعینات اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان سمیت دیگر ملزمان جن میں چیف فا ننشل آفیسر احمد فصیح اور احمد شیخ ، فیصل محمود شیخ، امتیاز احمد سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے ایک سال قبل انکوائری نمبر 24 اور 44 درج کی یہ شکایت بینک الفلا ح کے گروپ ہیڈ قاسم واجد جواد کی جانب سے؛باقاعدہ درخواست دی گئی.
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایک سال قبل شروع ہونے والی اس انکوائری میں ایف آئی اے تحقیق کرتی رہی اور نادیہ حسن کے شوہر عاطف محمد سمیت دیگر کو بار بار بلایا گیا اور ان سے بیانات قلم بند کروائے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک سال تک یہ انکوائری ایف آئی اے جان بوجھ کر التوا کا شکار رکھی تا ہم بینک انتظامیہ نے ایف آئی اے کے اعلی حکام سے بڑی سفارش پر مقدمہ درج کروایا .
جس کے بعد محمد عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا گرفتاری کے دوران عاطف نے بینک کے حوالے سے دیگر افسران کے خلاف اہم انکشافات کیے ہیں جس کے بعد ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کاروائی شروع کر دی ہے.
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف محمد خان نے یکم جولائی 2015 کو الفلاح بینک جوائن کیا اور دوران ملازمت پالیسی کے مطابق ایک ذاتی کمپنی کھول لی تھی جس کے بعد انہوں نے خرد شروع کر دی ایف آئی اے اس حوالے سے تفتیش کر رہا ہے.عاطف محمد خان کے خلاف زیر دفعہ 409، 420، 467، 468، 471، 477-A، 109، 34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بینک کے دیگر کئی افسران بھی نامزد ملزم ہیں خیال رہے کہ ادکارہ نادیہ حسین اور عاطف خان کی شادی 2003 میں ہوئی اور ان کے چار بچے ہیں.