اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کا عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پیٹرولیم لیوی کی تاریخی بلند ترین شرح ذرائع نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے دباؤ میں پس گئے فی لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کی وصولی کا انکشاف ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کی جا رہی ہیں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 15 روپے 78 پیسے فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی وصول پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن وصول ہوگا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر.
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے 33 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن شامل ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 2 روپے 30 پیسے آئی ایف ای ایم شامل حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کر رہی ڈیوٹی سے پہلے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے فی لیٹر بنتی ہےحکومت نے عوام کے لیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے فی لیٹر عوام کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر.