جنگ ، جیوہیڈ آفس کے باہر دھرنا پر حملہ یا احتجاج کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومتی سطح پر معاملہ اٹھائونگا۔ رانا ثنا ء اللہ خان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) شہباز شریف کے معاون رانا ثنا ء اللہ خان کی جیوہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیے جنگ ملازمین سے ملاقات ، جنگ ملازمین کے استحصال اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ وزیر اعظم پاکستان کے سامنے اٹھانے اور حل کروانے کی یقین دھانی .رانا ثنا ء اللہ خان نے یونین آف پنجابی جرنلسٹس اور پرفیشنل جرنلسٹس گروپ کے زیر اہتمام گزشتہ نو روز سے جیو ہیڈ آفس ڈی چوک میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،جنگ ملازمین پر ناجائز ،بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے اندراج ،بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ، حکومت کی جانب سے ملازمین کو کم سے کم طے شدہ اجرت کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف سراپا احتجاج جنگ ملازمین کے دھرنے میں شرکت کی اور جنگ ملازمین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے .

رانا ثناء اللہ خان نے جنگ انتظامیہ کی جانب سے ورکرز پر درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے استحصال پر لعن بھی کرتے ہیں اور طعن بھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے اور اسے حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اسکے علاوہ جنگ ملازمین پر درج ناجائز مقدمہ کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، میر شکیل الرحمن اورمیر ابراہیم سے بات کرینگے ۔دوروز قبل جنگ انتظامیہ کی جانب سے پر امن مظاہرین کے کیمپ پر حملے ، پوسٹرزاور بینرز پھاڑنے کے واقعے پر مشیر وزیراعظم نے پر امن دھرنے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسا غیر آئینی اقدام جیو انتظامیہ کی طرف سے اٹھایا گیا تو آپ نے مجھے اطلاع دینی ہے احتجاج آپکا بنیادی حق ہے .

اگر دوبارہ کیمپ پر حملہ یا احتجاج کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومتی سطح پر معاملہ اٹھائونگا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعظم نے میر شکیل چندہ مہم میں حصہ بھی لیا اورورکرز کے حقوق کا استحصال کرنے والے میر شکیل کیلئے چندہ بھی دیا.