گلیشیئرز ے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ھوے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اھم ہے ،مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز کی حفاظت کے بغیر عالمی پانی کے بحران کو کم کرنا ممکن نہیں۔

پاکستان کا ماحولیاتی تحفظ میں عالمی کردار اہم ہے اور حکومت نے سبز پاکستان پروگرام کے تحت موسمیاتی لچک کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ پاکستان کا ہدف صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے عالمی سطح پر پانی کے بحران کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے ، مصدق ملک نے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں میں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر پانی کے وسائل کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور اس سلسلے میں عالمی سطح پر موثر پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پانی کی بچت کے اقدامات ضروری ہیں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں میں معاونت فراہم کرنا بھی حکومت کی ترجیح ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے کہ سب کو صاف پانی اور موسمیاتی تحفظ فراہم کیا جا سکے.