اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی وفاقی وزیر نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا وفاقی وزیر نے نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے ساتھ مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی وفاقی وزیر مدینہ منورہ میں حج کے تمام انتظامات کا جائزہ مکمل کر کے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں وفاقی وزیر عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں حج انتظامات کا جائزہ لیں گے اور وزارت کے حکام انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفننگ دیں گےوفاقی وزیر سردار محمد یوسف حج 2025 کے انتظامات کے جائزہ کے سلسلے میں 8 روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب میں موجود ہیں.