اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف کی زیرصدارت دفتر حج مشن پاکستان مکہ مکرمہ میں سرکاری حکام اور پرائیوٹ حج گروپ یونین ہوپ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس.
اجلاس میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم اور پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہمی پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو سعودی عرب میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وفاقی وزیر کی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو درپیش مسائل سعودی حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی .
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےحجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں چاہے وہ سرکاری سکیم کے تحت آرہے ہوں یا پرائیویٹ سکیم کے تحت ہماری ترجیح بطورِ حجاج انکی خدمت کرنا ہےوزارت بلا تفریق حجاج کرام کو سہولیات میسر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی انشاللہ ان سب اعلانات و اقدامات پر باقاعدہ عمل ہوتا ہوا نظر آئے گا.
انہوں نے مزید کہا حج 2025 کو مثالی حج بنائیں گے، تمام حجاج کرام کو ہر سطح پر سہولیات میسر کی جائیں گی اور اس پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، جوائنٹ سیکرٹری اسداللہ خان اور ہوپ کے نمائندے شامل تھے.