اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا منی کا دورہ وفاقی وزیر کو حکام نے منی میں حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اس مرتبہ منی میں میٹرس کی بجائے فوم کا استعمال کیا جائے گا جس سے بوقتِ ضرورت صوفہ اور بیڈ دونوں کی سہولت ملے گی وفاقی وزیر کی منی میں حجاج کرام کے انتظامات کرنے والی سعودی کمپنی الراجحی کے معلم سے ملاقات بھی کی .
معلم نے منی میں انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلاً بریف کیا وفاقی وزیر سردار یوسف نے الراجحی کمپنی کے معلم کو انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی حجاج کرام کو سہولیات میسر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے وفاقی وزیر کی معلم کو ہدایت وفاقی وزیر سردار یوسف نے منی میں حجاج کے لئیے بنائے گئے کچن، واشرومز اور خیموں کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا .