وفاقی کابینہ نے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)عید سے قبل میڈیا کیلیے اچھی خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی میڈیا ہاوسز کے لیے 2 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری پر اشتہارات کی مد میں میڈیا ہاوسز کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری پہلے ای سی سی سے لی گئی1 ارب 62 کروڑ روپے الیکٹرانک میڈیا کو ادائیگی کی جائے گی
20 کروڑ روپے پرنٹ میڈیا کو ادائیگی ہو گی 18 کروڑ ڈیجیٹل میڈیا کو ادائیگی شروع وزارت خزانہ نے رقم کی ادائیگی شروع کر دی.