اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں ،پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں پوری قوم تقاضہ کررہی ہےکہ ہم متحد ہوجائیں، دہشتگردی کےخاتمے کےلیےافواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، ملک میں تفریق، مذہبی منافرت ہے تو یہ ان اعظیم قربانیوں کےساتھ بےوفائی ہے.
