وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی جانب سے سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آنے پر اہل عرب بلخصوص خادمین حرمین شریفین ، شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید الفطر کی مبارکباد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور، سردار محمد یوسف نے سعودی عرب اور دیگر ممالک میں چاند نظر آنے پر مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی وفاقی وزیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہونے پر نیک تمنائیں بھیجیں خلیجی ممالک میں چاند کی رویت اور اتوار کے روز عید الفطر منانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں سردار محمد یوسف نے امت مسلمہ کو عید سعید کی مبارکباد دیتے ہوئے اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی یہ بابرکت دن پوری امت مسلمہ کے لیے امن، محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے گا۔